سپریم کورٹ ملازمین کے خصوصی عدالتی الاؤنس 2017ء کے بنیادی پے سکیل پر دینے کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے خصوصی عدالتی الاونس2017کی بنیادی پے سکیل پر دینے کی منظوری دے دی اس سے پہلے خصوصی جوڈیشل الاونس ملازمین کی2008بنیادی پے سکیل پر رکا ہوا تھا تاہم چیف جسٹس نے اس حوالے سے 6جون کو منظوری دی تھی تاہم ایڈینشنل رجسڑار نے اس حوالے سے 16جنوری کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔