پی پی رکن اﷲ بخش تالپور کیخلاف نااہلی درخواست خارج
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میراللہ بخش تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار میر عبداللہ نے میر اللہ بخش تالپور کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست دائر کی تھی،جبکہ الیکشن کمیشن نے 20دسمبر کو وکلاکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔