طالبان افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے پر رضامند نہیں: امریکہ
کابل(این این آئی)امریکی سفارتی حکام نے کہاہے کہ امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد چند ایک روز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے،خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے امریکی مندوبِ خصوصی اور طالبان نمائندوں کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات کا اہتمام کیا تھا جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مبصر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔امریکی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک اور سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ طالبان حکومتِ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامند نہیں، چنانچہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان، اپنی سرزمین پرموجود طالبان قیادت پر افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے کے لیے دباؤ ڈالے جبکہ پاکستانی حکومت اس بات پر مصِر ہے کہ اب اس کا طالبان پر گہرا اثرورسوخ نہیں۔