گالم گلوچ کرنیوالوں کا شمار بھی ذہنی معذوروں میں ہوتا ہے؟ شیخ فیاض
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین کے سوال پر ایوان میں قہقہے تو گونج اٹھے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ سپیکر نے کہا یہ سوال ہی نہیں بنتا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران معذور افراد کے حوالے سے سوال کے بعد ایک ضمنی سوال پر شیخ فیاض الدین نے کہا کہ جو لوگ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر گالم گلوچ کرتے ہیں کیا ان کا شمار بھی ذہنی معذوروں میں ہوتا ہے۔اس پر ایون میں قہقے گونج اٹھے سپیکر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سوال نہیں بنتا۔