ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کا واشنگ لائن کا دورہ،صفائی کے معیار کا معائنہ
لاہور ( کامرس رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے ڈپٹی ڈی ایس طارق انور سپرا سمیت ڈویژنل افسران کے ہمراہ لاہور واشنگ لائن کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور نے واشنگ لائن میں تمام لائنز میں گھڑی کوچز میں صفائی ستھرائی، لائٹس، سیٹوں کی حالت، ٹائلٹس میں صفائی کے معیار کا بغور معائنہ کیا اور موقع پر متعلقہ افسران و حکام کو اپنا اپنا کام ذمہ داری اور وقت پر کرنے کی ہدایت کی۔ واشنگ لائن میں ڈی ایس ریلوے لاہور نے کیبن کی سیڑیاں ٹھیک نہ ہونے پر انسپیکٹر آف ورکس کی سرزنش کر دی۔ اس موقع پر حکام کی طرف سے واشنگ لائن میں آپریشنل مسائل کے بارے میں بتایا گیا۔