کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب خوش آئند ہے:حاجی اختر حسین
فیروزوالہ(نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما حاجی رفیق احمداورحاجی اخترحسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خاتمے اور بد عنوانوں کے بلا تفریق احتساب بارے عظم قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے کیونکہ آج تک جتنے بھی لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے احتساب کا نعرہ تو ضرور لگایا مگر ان سب میں احتساب کرنے والے اداروں اور محکموں کا سیاسی استعمال کر کے اپنی انتقام کی آگ بھجائی تا ہم پی ٹی آئی کی حکومت کسی صورت بھی ایسا نہیں کرے گی ،وطن عزیز کے کئی نا مور اور اہم ترین سیاست دان بیوروکریٹس اور اہم ترین شخصیات نا صرف کرپشن بلکہ بدعنوانی میں بھی ملوث ہے ۔ملکی دشواریوں میں اضافہ (ن) لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو اپنے دور اقتدار کے پانچ سال اسکے قائدین کرتے رہے اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔