ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ تیار‘ عمل درآمد شروع کردیا:راؤمشرف علی
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء ر او مشرف علی نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ تیار کر کے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ تھی، ادارے کنگال تھے، چور لٹیرے متحد ہو گئے، ایک ساتھ ہی نمٹیں گے، سابق حکمرانوں کا کالا قانون ختم، اب قانون کی حکمرانی ہوگی، پاکستان چین نے سماجی منصوبوں کے 3 ماہ میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے اتفاق کر لیا ہے، دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سی پیک صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا، پانی بحران کے سلسلہ میں سابقہ حکومت نے پیش کی جانے والی تحریک التوا کوجان بوجھ کر دبا دیا لیا تھا، جو ریلیف ملا اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا ،نئے بجٹ میں صنعتکاروں کے لئے کاروبار میں آسانیاں لائیں لائیں گے، اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے سے قانون سازی میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔