برطانوی ہائی کمشنر کی سیکرٹری اطلاعات پی پی سید حسن مرتضیٰ سے ملاقات
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے برطانیہ کے ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل کار مارٹن روبنسن نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل مارٹن روبنسن کی پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے مقامی ہوٹل میں ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ اس دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے علاوہ عمومی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔