حکومتی معاشی پالیسیاں قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں:افضل کھوکھر
رائے ونڈ(نامہ نگار)ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیاں قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، حکومت نے عوام کو بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کر دیا ہے، صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ تمام مسائل کے حل کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے، حکومت انسانی جمہوری حقوق پر حملہ کر رہی ہے، حکومت کو پانچ ماہ ہوگئے لیکن انہیں ملک چلانا نہیں آیا، ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں آ گیا ہے، عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے، تبدیلی والی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، عمران خان کو لانے والوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کس کو پاکستان کے اوپر مسلط کردیا ہے، موجودہ حکومت نے اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا ، احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لیا جا رہا ہے۔