’’خواجہ غلام فرید اور وحدتِ انسانی‘‘ کے موضوع پر سیمینار
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے 121 ویں عرس کی مناسبت سے ’’خواجہ غلام فرید تے وحدتِ انسانی‘‘ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار کی صدارت شاعر، دانشور اور محقق ڈاکٹر شہزاد قیصر نے کی۔ سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر سلیم مظہر، مسرت کلانچوی، ڈاکٹر صغرا صدف اور ڈاکٹر سعادت علی ثاقب شامل تھے۔ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ خواجہ فرید اور دیگر تمام صوفیوں پر تحقیق کی بہت ضرورت ہے تا کہ لوگ صوفیوں کے پیغام کو سمجھ سکیں۔