ڈیسکون اور شوکت خانم کے تحت کینسر کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات کی مہم
لاہور(پ ر) ڈیسکون اور شوکت خانم میموریل اسپتال کے تحت ڈیسکون ہیڈ کوارٹر میںکینسر کے مریضوںکیلئے خون کے عطیات کی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس ایک روزہ خون کے عطیات کی مہم کو ڈیسکون کے ملازمین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور ادارے کے تقریباً تمام ارکان نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خون کے عطیات کی یہ مہم ڈیسکون کی جاری کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوںکی سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی جس میںکمیونٹی کے مدد کے کمپنی کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔شوکت خانم میموریل اسپتال ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو کہ جدید تکنیک کے ذریعے کینسر کے مرض میںمبتلا افراد کا علاج کررہا ہے ۔ڈیسکون ہمیشہ سے اپنے ملازمین کی اس قسم کی سرگرمیوںمیں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،دائمی خون سے متعلق بیماریوں میںمبتلا افراد کیلئے ڈیسکون 2013سے خون کے عطیات کی سالانہ مہم کا انعقاد کرتا چلا آرہا ہے۔