اپوزیشن کا اتحاد بے وقت کی راگنی ہے: جہانگیر اشرف وینس
لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کا اتحاد بے وقت کی راگنی ہے۔ اتحاد کرنا تھا تو اس وقت کرتے جب عمران خان کو لایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقاصد کے لحاظ سے بھی یہ اتحاد بے معنی ہے کیونکہ اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی محض حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتی ہے۔ جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے حکومت کو زچ کئے رکھا اب حکومت میں ہیں تو اپوزیشن کو مجبور بنا رکھا ہے۔ یہ اپوزیشن متحد رہے یا الگ الگ عمران خان کو ٹف ٹائم نہیں دے سکے گی بلکہ حکومت کی مضبوطی کا سبب بنے گی۔