منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا:رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کر رہی ہے، منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔ نیب قوانین پر حکومت کی قانون سازی کا مسودہ دیکھ کر سپورٹ کا فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ آکر وضاحت کرنی چاہیے پاررلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت مدت پوری کرے گی تو عوام کے سامنے ایکسپوز ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں، عوام کا غصہ اشتعال اور جذبات شدت اختیار کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل کیلئے پوری سنجیدگی سے ترجیحات طے کرنا ہوں گی، اپوزیشن کی آئن قانون اور عوامی فلاح کی ترجیحات اور احتساب سب کا کے ایجنڈے پر الگ الگ موقف طے کرنا ہوگا۔