پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی انتقال کر گئے
لاہور (صباح نیوز) نامور شاعر، ادیب اور محقق اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ فارسی کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ظہیر ایک عظیم استاد اور رہنما تھے ان کی جی سی یونیورسٹی کے لئے پانچ دہائیوں پر مشتمل خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔