ایف بی آر کا ٹیکس چوری کے الزام میں نجی بیکری پرچھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا
لاہور( کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی ٹیم نے ٹیکس چوری کرنے پر اندرون شہر میں چھاپہ مار کر معروف بیکری کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق مذکورہ بیکری سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں جبکہ اس کی ماہانہ سیل 50سے 60لاکھ روپے ہے۔ بیکری کی انتظامیہ 80لاکھ روپے سالانہ کے حساب سے انکم ٹیکس جمع کرا رہے تھے۔ایف بی آر کے مطابق بیکری کے تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔