مولانا واضح رشید ندوی کے انتقال پر علماء کااظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے امیر ڈاکٹرسعید احمد عنایت اللہ اور دیگر قائدین نے مولانا سید ابوالحسن ندویؒ کے بھانجے مولانا سیدمحمد واضح رشید ندوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے عالم اسلام عربی زبان میں تحریر و تقریر پر عبور رکھنے والی ایک نامور علمی و ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے وہ ہندوستان سے جاری ہونے والے مشہور عربی جریدہ ’’الرائد‘‘ کے مدیر اور ’’البعث الاسلامی‘‘ کے صفحہ اول مضمون نگار تھے۔دریں اثناء جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے بھی سید واضح رشید ندوی کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے۔