بھارتی حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ‘مذاکرات آگے بڑھانے میں مخلص نہیں:گورنر سرور
لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو نیک نیتی سے مذاکرات کی دعوت دی مگر بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ‘پاکستان نے کر تار پورراہدری منصوبے کا افتتاح کر کے دنیابھر کے سکھوں کے دل جیت لیے لیکن بھارت اس پر بھی آگے بڑ ھنے کوتیار نہیں آتا ‘کر پشن کے خاتمے ‘شفافیات اور میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی اور گڈگورننس قائم نہیں ہوسکتی اس لیے وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا اور احتساب کے معاملے پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اگر ہم نے پاکستان کو مضبوط کر نا ہے تواس کیلئے بلوچستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ضروری ہے ‘وقت کا تقاضہ ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے کیونکہ جب ہم سب متحد ہوںگے تو مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو بھی حل کیا جاسکے گاان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان نیوی وار کالج کے 48ویں سٹاف کورس کے 95رکنی افسران سے خطاب کے دوران کیا جنہوں نے آج یہاں گورنر ہاس لاہور میں اِن سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی(ہلال امتیاز)کمانڈنٹ کررہے تھے افسران کا تعلق پاکستان کے علاوہ بحرین، بنگلا دیش ، چائنہ، مصر، انڈونیشیا، اعراق، اردن، لیبیا، ملیشیا، اومان، میانمیار ، سعودی عرب ، ساتھ افریقہ ، سری لنکا اور یو اے ای سے ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں کر پشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ۔