نوائے وقت کے رپورٹر میاں علی افضل کے والد انتقال کرگئے‘جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات‘صحافیوں کی شرکت
لاہور (نمائندہ خصوصی) نوائے وقت کے سٹاف رپورٹر میاں علی افضل اور میاں خرم شہزاد میاں ذیشان افضل میاں ہاشم افضل میاں زین الدین کے والد حاجی میاں محمد افضل قضائے الہی سے انتقال کر گئے ،جن کی نمازہ جنازہ قلند پورہ جنازہ گاہ ہربنس پور میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈپٹی مئیر چوہدری بلال تاجر رہنما خالد پرویز ،رانا لیاقت پی آر او ریلوے سید اعجاز شاہ ،بائو شبیرسابق ایس پی سی ای اے عمر ورک ایس پی خالد ابوبکر وکلادانشور صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ سید ادریس شاہ زنجانی نے نمازہ جنازہ پڑھائی ۔مرحوم حاجی میاں محمد افضل کے ایصال ثواب کے لیے آج بروز جمعرات بعد از نماز ظہر ہربنس پورہ انٹر چینج کے قریب گلستان کالونی گلی نمبر 2 انکی رہائش گا ہ کے نزدیک مسجد میں ادا کی جائے گئی ۔