ملکی استحکام کیلئے سیاسی رنجشیں بھلاکر متحد ہونے کی ضرورت ہے:حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے پاکستان چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ استحکام وطن کے لئے سیاسی رنجشیں بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنا ملک دشمنی ہے۔ عالمی طاقتیں پاک فوج کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتی ہے۔ احتساب کے عمل کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کی ضرورت ہے۔ محب وطن طبقات کا اتحاد وقت کی پکار ہے۔