پتوکی، شاہکوٹ، سیالکوٹ : دسویں جماعت کی طالبہ ،خاتون اور 14 سالہ لڑکے سے زیادتی، دو افراد گرفتار
پتوکی، شاہکوٹ، سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دسویں جماعت کی طالبہ، خاتون اور 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ملزم وقاص اور اسکے دو ساتھیوں نے رمشاء کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شاہکوٹ میں تاجر ملزم عاشق اعوان نے 14 سالہ لڑکے صفدر کو بہلا پھسلا کر ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقہ دوبرجی آرائیاں میں عدیلہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم مہر اعجاز عرف پپو گھر میں زبردستی گھس گیا اور تشدد کے بعد خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔