سمن آباد 7، غازی آباد میں ساڑھے 6 لاکھ کا ڈاکہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات موبائل فون کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا غازی آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں گھر گھس کر کامران کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 50 ہزار مالیت کی تقدی طلائی زیورات لوٹ لئے سمن آباد میں گھس کر حمید اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ہڈیارہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شوکت اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے۔ ٹائون شپ میں ڈاکوؤں نے کاشف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے رؤف سے ایک لاکھ 20 ہزار رورپے نقدی و طلائی زیورات، اقبال ٹائون میں ڈاکوؤں نے ابوبکر اور فیملی سے 70 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات جبکہ کے ڈیفنس سی علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عامر سے 40 ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو جاوید سے 25 ہزار اور موبائل فون، سندر میں اویس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 90 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ شالیمار سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عرفان سے 32 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹائون اور شادمان سے گاڑیاں، لٹن روڈ، گلشن راوی اور بادامی باغ کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے۔