ملتان: گرفتار ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک
ملتان(صباح نیوز) تھانہ قادرپورراں میں پولیس نے گرفتارملزم پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ قادرپورراں میں تھانیدار نوید نے مبینہ طور پر 27 سالہ گرفتار ملزم محمد عمران پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد وہ پولیس حراست میں دم توڑگیا۔ عمران کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ محمد عمران سانس کی بیماری میں مبتلا تھا۔ تھانیدار نوید کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔