پان تھوکنے پر ہفتہ قید کی سزا دیجائے
مکرمی! پان کھا کر تھوکنے والوں نے شہر کی سڑکیں سرخ کی ہوئی ہیں۔ انڈر پاسز کی دیواریں، دفاتر، ہسپتال یہاں تک کہ وارڈوں کے اندر بھی پان تھوکا ہوا ہے۔ کیا پان کھانے والوں نے جب گھر سے نکلنا ہوتا ہے اس وقد ہی پان کھانا ہوتا ہے کیا وہ گھر بیٹھ کر پان نہیں کھا سکتے؟ پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر ایک ہفتہ قید کی سزا دی جائے اور یہ ڈیوٹی ڈولفن فورس والوں کے سپرد کی جائے۔ اس مہم کیخلاف ایک ماہ سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی بائیک پر شہر میں ڈیوٹی لگائی جائے اور شہر کے درو دیوار کو آلودہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔(ایم۔ وائی ناز گڑھی شاہو لاہور )