سی ای او ہیلتھ نے کرم پور و نواح میں پولیو ٹیموں کو چیک ، آر ایچ سی کا بھی دورہ کیا
کرم پور (نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی نے پولیو مہم کے حوالہ سے کرم پور ،شرف،خانپور،ہری چندمیں پولیو ٹیموں کو چیک کیا،والدین سے پولیو قطرے پلائے جانے بارے دریافت کیا،عملہ پر زور دیا کہ وہ پولیو مہم کو قومی جزبہ کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کریں،پولیو ویکسین کے قطرے سائے میں پلائیں،اس مہم میں عملہ کی کسی غفلت اور لا پرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بعد ازاں انہوں نیرورل ہیلتھ سنٹر کرم پور کا بھی دورہ کیا،ملازمین کی حاضری ادویات کا سٹاک لیبر روم چیک کیا۔