معروف کلاسیکل گائیک استاد عقیل منظور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
لاہور(کلچر ل رپورٹر)معروف کلاسیکل گائیک استادعقیل منظوردل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کوان کے آبائی شہروزیرآبادکے نواحی گائوں ٹھٹھہ والامیں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی عمر67برس تھی ۔انہو ں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ پانچ بیٹے اورایک بیٹی چھوڑی ۔عقیل منظوراستادسلامت علی خان کے شاگرد اور اپنے دورکے معروف ہارمونیم پلیئر منظور ٹھٹھہ والاکے بیٹے تھے ۔انہوں نے اپنے فن کی بدولت پاکستان اوربیرون ملک اپنے نام کاڈنکابجایا۔مرحوم گزشتہ کئی برسوں سے اپنے بیٹوں کے پاس اسلام آبادمیں سکونت پذیرتھے۔موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار کیاہے۔