جنوبی ایشیائی تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب
اسلام آباد(اے پی اے )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چین کے شہر کنمنگ میں منعقد ہونے والے پہلے جنوبی ایشیائی تجارتی میلے 2013ءمیں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ بین الاقوامی تجارتی نمائش 6 تا 10 جون کے دوران پانچ دن تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ٹیکسٹائل فیبرکس، گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، بستر کی چادریں، پردے، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، قالین، چمڑے کی ملبوسات، جوتے، چاول، لکڑی اوردھات کی دستکاریاں، ماربل کی مصنوعات، ہربل ہیلتھ کیئر، پلاسٹک مصنوعات، پھلوں کے جوس، انجینئرنگ اور آٹو پارٹس تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی نے نمائش میں شرکت کے خواہش مند اداروں سے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 28 جنوری مقرر کی ہے۔