سرگودھا : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق
سرگودھا(نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں نوجوان جاںبحق‘ دو زخمی‘ تفصیلات کے مطابق سلانوالی روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث محمد اسلم، کاشف رضا، اشفاق شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا جارہا تھا کہ کاشف رضا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستہ میں ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔ اشفاق اور اسلم کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا۔