قوم کی تعمیروترقی میں استاد کاکردارنہایت اہم ہے،ملک محمد مسکین

Feb 17, 2025

  فتح جنگ(نامہ نگار)استاد کی عظمت سے انکار ممکن نہیں۔استاد ہی وہ ہستی ہے جوعلم کی روشنی بانٹتا ہے اورجہالت کے اندھیرے دورکرتاہے۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول ملال ملک محمد مسکین نے گورنمنٹ ہائی سکول حطار کے ٹیچرز ملک عابدمحموداور ملک ارشدمحمودکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ جن معاشروں میں اساتذہ کو عزت و اہمیت اور احترام دیا جاتا ہے کامیابی ان کا مقدر ہوتی ہے ہیڈماسٹر ڈاکٹر مبشر جاوید کا کہنا تھاکسی بھی قوم کی تعمیرو ترقی میں استاد کاکردارنہایت اہم ہے۔اساتذہ قوم کے معمار اورملک وقوم کی ترقی کے لیے نوجوان نسل کو تیارکرتے ہیں منعقدہ تقریب میں تلاوت محمدعلی,نعت شریف حافظ امیرافضل اورمنظوم خراج تحسین امیراسلم جعفرنے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض عرفان طارق نے سرانجام دئیے ریٹائرڈہونے والے اساتذہ کو اعزازی شیلڈزاورتحائف پیش کیے گئے ۔

مزیدخبریں