مظفرآباد(نامہ نگار)نیلم کے علاقہ لیسوا بائی پاس میں جنگلی چیتے نے غریب کسان شاہنواز بٹ کی قیمتی بکریوں کو مار ڈالا، غریب شخص شاہنوازبٹ کا کہنا ہے کہ چیتے نے محلے میں گھس کر میری بکریوں کو مار ڈالا ۔ تین بکریاں مر گئی ایک شدید زخمی ہو گئی جس کو ذبح کردیاگیا چار بکریوں کا نقصان برداشت نہیں کرسکتا اس سے قبل بھی چیتے نے ہمارے جانوروں کو مارڈالا ۔محکمہ وائلڈ لائف جنگلی چیتوں کو کنٹرول کرے مجھے نقصان کامعاوضہ دیاجائے ۔
نیلم میں جنگلی چیتے نے غریب کسان کی تین بکریوں کو مار ڈالا
Feb 17, 2025