گوجرانوالہ:ریجنل ٹیکس آفس  میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

Feb 17, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ہرسال کی طرح ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ نے 2025 میں ریٹائرڈ ہونیوالے افسران اور عملے کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں چیف کمشنر عاصم افتخار ، دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف کمشنر عاصم افتخار نے کہا کہ آج کا دن آپ سب کی انتھک محنت، لگن اور کامیاب کئیریر کا ایک سنہرا سنگ میل ہے،آپ نے اپنی صلاحیتوں، دیانتداری اور بے مثال خدمات سے اس ادارے FBRکو سنوارا او ر مضبوط بنایا ہمارے لئے آپ کےساتھ کام کرنا نہ صرف ایک اعزاز تھا بلکہ ہمیں فخر ہے۔

مزیدخبریں