شہر کے6 تھانوں میںنئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات

Feb 17, 2025

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے شہر کے 6 تھانوں میںنئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دیئے ہیں۔سب انسپکٹر گوہر اقبال کوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر سے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار،انسپکٹر عمران پاشاکو ہیڈکوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر،سب انسپکٹر آصف علی کو تھانہ شفیق آباد سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ انارکلی ، انسپکٹر عرفان سعیدکو انچارج انارکلی سے ہیڈ کوارٹر کلوز ،سب انسپکٹر علی رضاکو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بادامی باغ،سب انسپکٹر رضوان عطاء  کو بادامی باغ سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز،انسپکٹر جاوید حسین ہیڈ کو ہیڈ کوارٹر سے انچارج تھانہ لیاقت آباد،سب انسپکٹر خادم علی کو تھانہ لیاقت آباد سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر،انسپکٹر محمد انور کو انچارج سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز، انسپکٹر نذیر احمد کو گلشن راوی سے کلوزانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر جبکہ سب انسپکٹر شاہد محمود کو ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں