ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون کیخلاف کتنی مؤثر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Feb 17, 2022 | 21:22

ویب ڈیسک

ویکسین کی تیسری ڈوز کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی روک تھام کے لیے 81 فیصد مؤثر ہے۔ یہ بات جاپانی تحقیق کاروں کی جانب سے کی گئی ایک ریسرچ میں سامنے آئی۔جاپان کے قومی ادارہ برائے وبائی امراض نے وزارت صحت کے ماہرین کی کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ تحقیق کے نتائج پیش کر دیے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں ٹوکیو سمیت کانتو کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اور بخار میں مبتلا 352 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ سروے 3 سے 31 جنوری تک جاری رہا۔تحقیق کے مطابق 22 افراد جو کورونا سے پھیلاؤ کی ویکسین کی تین خوراکیں لے چکے تھے ان کے ٹیسٹ مثبت آئے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ تیسری ڈوز 81 فیصد مؤثر ہے۔

مزیدخبریں