سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم کی ملاقات

Feb 17, 2022 | 16:15

ویب ڈیسک

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری بھی موجود تھیں ۔ملاقات میں فوجداری قوانین میں اصلاحات، زیر التوی قانون سازی اور باھمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فوجداری قوانین میں اصلاحات کا ترمیمی بل کا مسودہ پیش کیا اور کہا کہ مجوزہ بل 700 سے زائد ترامیم پر مشتمل ہے۔ نئے قوانین میں ایف آئی آر، تفتیش، چلان، الیکٹرانک شواہد سمیت خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو موثر قانون سازی اور اس کے نفاذ کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں