دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنزیونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکزنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،جو17فروری کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10کروڑ94لاکھ92ہزار997 ہوگئی۔امریکہ2کروڑ77لاکھ53ہزار823مصدقہ کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ9لاکھ25ہزار710 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 99لاکھ21ہزار981مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 40لاکھ70ہزار332،روس میں 40لاکھ53ہزار535،فرانس میں 35لاکھ48ہزار452 اورسپین میں 30لاکھ96ہزار343 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 27لاکھ39ہزار591 اورترکی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 26لاکھ2ہزار34تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38