الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے،تو سب کا اعتبار ہوگا: شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنسی جرائم پر وزیراعظم نے بڑی پریشانی کا اظہار کیا، وراثتی بل کے نتیجہ میں شہریوں کو سرٹیفیکیٹ 15 دنوں میں میسر ہوگا۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائے۔
الیکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے،تو سب کا اعتبار ہوگا۔قوم یہ بھی جان گئی ہے کہ کون منصفانہ اور شفاف الیکشن
چاہتا ہے۔2 جماعتوں نے 5، 5 سال حکومت کی مگر اس پر قانون سازی نہیں کی،اپوزیشن کا قانون سازی پر متضاد اور منافقانہ رویہ رہا ہے۔فیصل واوڈا سے متعلق جب تک فیصلہ نہیں آتا تب تک وہ حکومت کا حصہ ہیں،سینیٹ میں ہمارے پاس فیصل واوڈا جیسے لوگ بات کرنے کے لیے موجود نہیں ہیں۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنےنمبرز نہیں ہوتے تھے کہ بل پاس کرا سکیں،ایسا نہیں ہوتا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا اور کام ہو گیا۔