اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی کا کھا د ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ ٗ نمونے و سٹاک رپورٹ چیک کی
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) پیسٹی سائیڈ ڈیلر حضرات مقرر کردہ نرخوں پر معیاری کیمیائی کھادوں کی فراہمی کا شکار حضرات کو یقینی بنانے کیساتھ معیاری مائیکرو کھادیں فروخت کریں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میلسی مھر محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے انسپکٹر محمد جہانگیر کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں واقع پیسٹی سائیڈ و کھاد ڈیلر حضرات کی دکانوں پر سے کیمیائی کھادوں اور مائیکرو پیسٹی سائیڈ کے نمونے حاصل کرنے کیساتھ سٹاک رپورٹ بھی چیک کئے۔