Waqt News
Tuesday | April 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹریڈ بائیکاٹ کی مہم خود لیڈ کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان
  • بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے آنے والےسکھ یاتری ایک روزہ دورہ پر کرتار پورہ پہنچ گئے
  • پاک بحریہ کی جانب سے ڈام اور گڈانی میں راشن کی تقسیم
  • وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے
  • کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اب انھیں ڈھونڈ چراغ ِ رُخِ زیبا لے کر

Feb 17, 2021 6:02 AM, February 17, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اب انھیں ڈھونڈ چراغ ِ رُخِ زیبا لے کر

8  فروری دوشنبہ کی شام ہماری پیاری امی گوہر بشیرصاحبہ اسی برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے راہ روِ مُلکِ بقا ہوگئیں ۔ سچ یہ ہے کہ ہماری دنیا ویران ہوگئی ۔ ہنستی بستی زندگی پژمُردہ ہوگئی ۔

رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے 

جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے

کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی

کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے

ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے 

پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے

امی پرانے وقتوں کی ایک سادہ لوح خاتون تھیں ۔ مشرقیت ان میں کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی تھی ۔ اگرچہ وہ بہت زیادہ پڑھی لکھی نہیں تھیں تاہم وہ اعلیٰ انسانی اقدار، جملہ تہذیبی روایات ،رکھ رکھاؤ ،وضع داری اور مہمان نوازی کا مجسمہ تھیں ۔ ان کے ظاہر و باطن میں کوئی تفاوت نہ تھا۔ قول و فعل میں تضاد نہ تھا۔وہ دل کی جتنی صاف تھیں ، لہجے کی اتنی ہی نرم تھیں ۔ ہمارے ہاں عموماََ دل کے کھرے زبان کے کڑوے اور لہجے کے تلخ ہوتے ہیں ۔لیکن ان کے نزدیک یہ کوئی بہت مناسب بات نہیں تھی کہ انسان صاف گوئی کی اوٹ میں دوسروں کی دل شکنی کا ارتکاب کرتا رہے ۔اس سلسلۂ گُرگ و خوک میں ہمارے لیے امی کا وجود ایک شجرِ سایہ دار کی طرح تھا جس کی گھنی چھاؤں میں پورا خاندان پناہ لیتا تھا۔ وہ بہت کم کسی سے ناراض ہوتی تھیں ۔ غصے پر ان کو بے حد قابو تھا۔ مزاج میں ٹھہراؤ اور اعتدال تھا ۔ ان کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ ہر کسی پر اندھا اعتماد کر لیتی تھیں۔ ہماری مشرقی خواتین کے وہ آثار جو اب شہری زندگیوں سے مٹتے جارہے ہیں ، ان میں بہت نمایاں تھے ۔ 

شوکت ترین پر مکمل اعتماد، وزیراعظم

میرے ابوبریگیڈئیر (ر) بشیر احمد مرحوم 1971ء کی جنگ میں دشمن سے نبرد آزما رہے۔ اس سے قبل 1965ء کی جنگ میں بھی انھوں نے داد شجاعت وصول کی ۔ ان کی ڈیوٹی اگلے مورچوں پر تھی اور وہ براہِ راست دشمن سے دُوبدُو تھے ۔ مجھے اچھے سے یاد ہے کہ کس طرح امی نے جنگ کے پورے عرصے میں ہماری ہمت بڑھائی ۔ ہمیں حوصلہ دیا اور تاریخ اسلام کے واقعات سنا کر ہمارے ولولوں کو تازہ رکھا۔انھوں نے خود گاڑی چلانی سیکھ لی تھی اور مردانہ وار تمام امور نپٹا رہی تھیں ۔ انھوں نے پل بھر ہمیں ابوکی عدم موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیا ۔ وہ خاتونِ خانہ تھیں لیکن جنگ کے عہد میں وہ ایک ہمہ جہت اور متحرک کردار بن کر سامنے آئیں اور سارے گھر کو سنبھالادیا۔ یہ امی کی تربیت اور صحبتِ صالح کا فیضان تھا کہ جنگ کے مشکل ترین ایام میںہمارے حوصلے جوان اور عزائم بلند رہے ۔ 

اتحاد، ایمان اور تنظیم

امسال جنوری کے اواخر میں کرونا وائرس نے ہمارے گھر کی راہ لی ۔ میں خود اس عتاب کا شکار ہوئی اور ہم سب گھر والوں کو گوشۂ عُزلت میں مقید ہونا پڑا ۔ امی  پر بھی کرونا کاوار ہوااور اپنا اثردکھا گیا۔ وہ تقریباََ بیس سال سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور بہت احتیاط اور پرہیز کے سہارے زندہ تھیں ۔ ہر وقت ذکر وشکر ان کا معمول تھا۔تسبیحات کا خاص اہتمام کرتیں اور ہر ملنے والے کو دعا دیتی تھیں۔ ان کی دعا رسماََ یا رواجاََ نہیں ہوتی تھی بلکہ وہ صدقِ دل سے بارگاہِ خداوندی میں التجاکی قائل تھیں۔ اگر کوئی ان سے دعا کے لیے کہتا تو وہ اس کو یاد رکھتیں اور دعا کا خاص اہتمام کرتیں ۔ بعد میں یہ ضرور پوچھتیں کہ میں نے فلاں صاحب کے لیے دعا کی تھی ، ان کا کام ہوا کہ نہیں؟ انھیں اپنی دعا پہ بڑ ا مان تھا ۔گھر میں امی کوجاء نماز پہ دیکھ کر اکثرمجھے جوہر کانپوری کا یہ شعر یاد آجاتا:

بندۂ آزاد

تخت پر ہے جاء نماز اور رحل پر قرآن ہے 

ہمارے گھر میں آج بھی ایمان کا سامان ہے 

سنے ہوئے اور بیتے ہوئے میں واقعتاََبہت فرق ہوتا ہے ۔کرونا کے زیرِ عتاب آنے کے بعد ہمیں ایک نئے جہان سے واسطہ پڑا ۔ دوہفتے مکمل تنہائی میں رہ کر دنیا کی بے ثباتی کا احساس گہرا ہوتاگیا۔موت اس کائنات کی سب سے بڑی حقیقت ہے جس سے کسی کو رُستگاری نہیں ۔سب جانے کے لیے آئے ہیں ۔ آج تک کوئی نہیں رہا۔ آئیندہ بھی کوئی نہیں رہے گا ۔ اس عارضی جہان میں ہم کیوں نفرتوں کاکاروبار کرتے ہیں ؟ حسد، بغض، کینہ ، غرور، تکبر اور حرص کی سوداگری کرتے ہیں ۔ اپنے ہی جیسے انسانوں کے حلقوم پہ چھری چلاتے ہیں ۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پرآج کا انسان تاریکیوں کے قعرِ مذلت میں گر چکا ہے ۔ خوفِ خدا ناپید ہے ۔ رشتوں کا احساس عنقا ہے۔ انسانی اقدار مائل بہ زوال ہیں۔ نفسا نفسی کا عالم ہے ۔ ہر طرف کھینچاتانی ہے ۔ افتخارعارف نے اسی منظر نامے کو شعرکے پیکر میں سمویاہے:

بھارت میں حالات تیزی سے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں 

وقت نے ایسے گھمائے افق آفاق کہ بس

محور گردش سفاک سے خوف آتاہے 

لیکن اس دورِ فسوں کار میں بھی بہت سے مردانِ خدا ایسے بھی ہیں جو سودوزیاں سے ماورا ہوکر اعلیٰ انسانی اقدار کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔  شاید انھی آشفتہ سروں کے دم سے یہ دنیا قائم ہے ۔ہماری امی پرجب کرونا وائرس کا حملہ ہوا تو انھیں ملٹری ہسپتال راولپنڈی میںموجود کرونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں کے فرض شناس طبی عملے نے ان کی دیکھ بھال میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا ۔میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کا جذبہ لائقِ دید تھا۔ ڈاکٹروں کے عزائم آج بھی بلند ہیں ۔ کرونا وائرس کو وارد ہوئے تقریباََ ایک سال ہونے کو ہے لیکن ہمارے مسیحا ؤں کے ارادوں میں کوئی جھول آیا ہے اور نہ ان کے چہروں پہ تھکاوٹ کے کوئی آثار ۔ مسلسل محنت اور لگن کی ان گنت داستانیں ہیں جو یہ مسیحا رقم کر چکے ہیں ۔ صبح وشام اپنے ہی جیسے انسانوں کو اس متعدی مرض کے منہ میں جاتا دیکھ کر ان کے قدم نہیں ڈگمگائے۔بہت سے ڈاکٹرز شہاد ت گاہ الفت میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن خدمت کاجذبہ بھی کیا آتشِ سوزاں ہے کہ عبد الستار ایدھی جیسے بوڑھوں کو جواں ہمت رکھتا ہے ۔ اس عارضی زندگی میںدوسروں کے لیے جینا ہی در ا صل حیاتِ جاوداں ہے ۔  خواجہ میردرد کے بقول:

تحفظ ناموس رسالت کیلئے بین الاقوامی قانون سازی کی ضرورت

خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے 

میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا سے بندوں سے پیار ہوگا

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نورین فاروق ابراہیم


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • کورونا سے مزید 38 افراد کی زندگی کے چراغ گل، 1329 نئے مریض

    Feb 21, 2021 | 10:24
  • باہر بیٹھ کر یہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں: شہزاد اکبر

    Dec 02, 2020 | 17:40
  • اب گوگل ڈو پر بیک وقت 32 افراد ویڈیو کانفرنس کر سکیں گے

    Jun 17, 2020 | 18:04
  • کورونا سے مزید 36 افراد کی زندگی کے چراغ گل، 1392 نئے مریض

    Mar 01, 2021 | 09:31
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹریڈ بائیکاٹ کی مہم خود لیڈ کروں ...

    Apr 19, 2021 | 21:02
  • بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے آنے والےسکھ یاتری ایک ...

    Apr 19, 2021 | 20:26
  • پاک بحریہ کی جانب سے ڈام اور گڈانی میں راشن کی تقسیم

    Apr 19, 2021 | 20:10
  • وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران ...

    Apr 19, 2021 | 18:50
  • کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ...

    Apr 19, 2021 | 18:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی کرکٹ ٹیم کا کامیاب دورہ جنوبی افریقہ،ایک ...

    Apr 19, 2021
  • فیفا سے پاکستان کی معطلی …

    Apr 19, 2021
  • ایک اور مہنگا رمضان!!!!!

    Apr 19, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
  • Prophet Muhammad (PBUH) mentioned in Bible.

    Apr 18, 2021
  • 1

    بھارت میں حالات تیزی سے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں 

  • 2

    تحفظ ناموس رسالت کیلئے بین الاقوامی قانون سازی کی ضرورت

  • 3

     بجلی مہنگی کریں: عالمی بینک کا مطالبہ

  • 4

    بھارت یواین قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ہے

  • 5

    وفاقی کابینہ میں رد و بدل

  • 1

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • 3

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘3 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  16؍ اپریل2021ء 

  • 5

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • جہان حیرت ،مشاہیر کی نظرمیں

    Apr 19, 2021
  • تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

    Apr 19, 2021
  •  ضیاء شاہد کی یادیں 

    Apr 19, 2021
  • الوداع ضیاء شاہد…(2)

    Apr 19, 2021
  • ڈی سی او کائونٹر، رمضان اور آخرت

    Apr 19, 2021
  • مستحقینِ زکوٰۃ

    Apr 19, 2021
  •  خطاط عبدالمجید پرویں رقم 

    Apr 19, 2021
  • اقبال کس کے عشق کا یہ فیض عام ہے

    Apr 19, 2021
  • جیسے میرے سرکار ہیں ویسا نہیں کوئی

    Apr 19, 2021
  • ٹکٹکی

    Apr 19, 2021
  • 1

    سحرو افطار کے وقت گیس کی کمی

  • 2

    رزِ داغ 

  • 3

    اب جس کی مرضی آئے وہ لے جائے روشنی

  • 4

    پنشن میں اضافہ کا مطالبہ

  • 5

    چکری روڈ راولپنڈی پر ٹریفک کے مسائل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۳)

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 5

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 1

    اتحاد، ایمان اور تنظیم

  • 2

    میرا ایمان

  • 3

    پاکستان

  • 4

    اسلام انصاف

  • 5

    طویل صف

  • 1

    بندۂ آزاد

  • 2

    مولوی صاحبان

  • 3

    زندہ

  • 4

    ملا کے دین

  • 5

    مصلحت

منتخب
  • 1

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 2

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • 3

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    ڈاکٹرز نسخے پر دوائی کا نام لکھنے کے بجائے فارمولا لکھنے کے پابند، نوٹی فکیشن جاری

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    برطانیہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 2

    نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنےکا فیصلہ

  • 3

    ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو حادثہ، 2 افراد ہلاک

  • 4

    ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں, شیخ رشید

  • 5

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group