گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں شفافیت اورمیرٹ کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔
پیرکے روز لاہور میں یونیورسٹی آف لاہور کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلروں کی میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔