زخمیوں کی جان بچاتے ہوئے موٹروے پولیس کے فرض شناس سپاہی نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ، سیال موڑ کے قریب ایک ٹرک کے ڈرائیور کے دوران سفر سو جانے کی وجہ سے دوسرے ٹرک سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی اور دو معمولی زخمی ہوے۔ امدادی کاروائی کے دوران ایک بس LES-1086نے موٹروے پولیس کے اسسٹنٹ پٹرول آفیسر نور محمد کو ہٹ کیاجس کی وجہ سے APO نور محمد شدید زخمی ہو ا جنہیں ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ بس ڈرائیوراور عملہ موقع سے فرار ہو گئے جن کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔APOنورمحمد کے سوگوران میں بیوی اور چار بچے شامل ہیں ۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد نے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024