پاکستان، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھےگا : شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان،افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیےافغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔
پاکستان میں 40سال سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 40 سال سے 30 لاکھ رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اس برس بھی کانفرنس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر قائم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج بھی 30 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں اوریہ کوششیں مہمان نوازی کے اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم اور فنی تربیت کی سہولیات مہیا کرتا آرہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی آمد پر خیرمقدم کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن وسلامتی پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترک خواہش ومقصد ہے، پاکستان اور اقوام متحدہ چار دہائیوں سے مل کر افغان مہاجرین کی مدد کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہپاکستانی قوم نے اپنے مصیبت زدہ افغان بھائیوں بہنوں کی کھلے دل سے مدد کیہے ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کا فرض ادا کررہا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ 78 پاکستانی خواتین اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔