سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے سعودی عرب سے کھجوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ ایف ڈی اےنے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ امریکی ایف ڈی اے اپنی ویب سائٹ پر ایسی تمام کمپنیوں کے نام جاری کیے ہیں جو اس کی مقرر کردہ شرائط اور ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں۔ کمپنیوں کے نام ملکوں کے حساب سے ہیں۔ امریکی ایف ڈی اے نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ معیار کی پابندی والی کارروائی سے اسے مطلع کرکے اپنے نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست دیں۔’امریکی ایف ڈی اے کی ویب سائٹ پر سعودی عرب کی ایک کمپنی کے نمونے کا تذکرہ کیا گیاجو مخصوص قسم کی جراثیم کش دوا استعمال کررہی تھی۔ یہ واقعہ 2009 ءکا تھا،جس کا تصفیہ اسی وقت کردیا گیا تھا‘۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38