امریکی سفارتخانے کے قریب کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیاکے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور بین الاقوامی اتحاد کے فوجی اڈے کوآٹھ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔گرین زون میں ایک عراقی فوجی اڈے کو چھوٹے راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔ عراقی فوجی حکام کےمطابق گرین زون میں راکٹ فائرکئےگئے۔ جہاں کئی سرکاری عمارتیں، اقوام متحدہ کے دفاتراور دیگر ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں۔