گوجرانوالہ :انصاف سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ فقیرپورہ رائل نے جیت لیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)انصاف سپر لیگ ٹی ٹونٹی کا فائنل فقیرپورہ رائل نے جیت لیا۔فائنل جیتنے والی ٹیم کوصدرچیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم نے دو لاکھ روپے جبکہ رنز اپ کوحاجی عبدالقیوم نے ایک لاکھ روپے کے کیش پرائز دیئے۔فائنل میں فقیر پورہ رائل نے پانچ وکٹوں پر 178رنز بنائے۔گوجرانوالہ ٹائیگر کی ٹیم 18ویں اوورز میں 126رنز پر آئوٹ ہو گئی۔فائنل فقیرپور رائل کی ٹیم نے 52رنز سے جیت لیا۔مہمان خصوصی انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے مرکزی صدر عمر خیام،صدرچیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم ودیگر نے انعامات دیئے ۔