لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پانچویں ایڈیشن کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ثمین رانا ٹیم منیجر جبکہ عاقب جاوید ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینگے۔ دیگر آفیشلز میں منصور رانا بیٹنگ کوچ، وقاص احمد باولنگ کوچ، محمد شہزاد بٹ فیلڈنگ کوچ ہونگے۔ نبیل ایڈگر پیس انالسٹ، معین ٹرینر، ڈیرک سدغمین اور سائمن مساجر جبکہ بریٹ ڈیوڈ ہارپر فزیوتھراپسٹ کے فرائض انجام دینگے۔