ورلڈ کپ کبڈی کا فائنل دیکھنے کیلئے شائقین کا بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔ پنجاب سٹیڈیم کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں شائقین پنجاب سٹیڈیم نہیں آئے۔ شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کے باہر موجود تھی جو سٹیڈیم میں داخلے کے حصول کی کوشش کرتے رہے۔