وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو سلام پیش کرتا ہوں:ابرار الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ابرار الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومتی اداروں کرو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج میرا دل دکھ بھرا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے ہمارے ساتھی نعیم الحق وفات پا گئے ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کیساتھ ابرار الحق نے نعیم الحق کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ بھارتی کبڈی ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ تمام ٹیموں کو اتنا پیار دینا ہے کہ یہ لوگ پاکستان آتے رہیں اور ہمارے میدان آباد کرتے رہیں۔