آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی انجمن تا جران کے رہنما جائے حادثہ پر پہنچ گئے
مری(نامہ نگار خصوصی ) صدیق چوک لوئربازار مری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مرکزی انجمن تاجران مری کے رہنماء عبد الحمید عباسی راجہ طفیل اخلاق، راجہ اکمل نواز عباسی واجد عباسی اور دیگر عہد یدار فوری جائے حادثہ پر پہنچے اور متاثرہ تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ غریب تاجروں کی فوری مالی امداد کریں تاکہ یہ غریب تاجر رزق حلال کماکر اپنے بچوں کو رزق حلال دے سکیںانہوںنے کہا کہ انکاکل سرمایہ یہی کاروبار تھا جو اب مکمل تباہ ہوگیا ہے اگر انکی فوری مالی امداد نہ کی گئی تو انکے خاندان فاقہ کشی مجبور ہونگے انہوںنے متاثر ہ تاجروں کو یقین دلایاکہ وہ انکے لئے ہر پلیٹ فارم پر جائینگے اور انکے ساتھ مکمل تعاون کیاجائیگا ۔