عوام سے الیکشن سے قبل کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین وا یم این اے راجہ خرم نواز نے علی پور فراش میں سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے علاقہ علی پور فراش ڈھوک جبی، مجوہاں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا گیا۔گیس افتتاح کے موقع پر یاسر رفیق ، ڈاکٹر عامر شہزاد،ملک فخر،راجہ ہارون، راجہ ذوالقرنین اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا کہ علاقہ کی عوام سے الیکشن سے قبل کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وڑ ن سے پاکستان ترقی کریگا۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ ماضی میں علی پور فراش اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عوام اب بھی مشکلات کا شکار ہیں ہم نے الیکشن سے قبل عوام سے جو وعدے کیے تھے اْن کو پورا کرینگے۔ ایم این اے راجہ خرم نواز نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں پاکستان عالمی دنیامیں اپنا مقام بنا رہا ہے۔ عالمی دنیا کے رہنمائ بھی عمران خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن سے فری پاکستان بنانے کے لیے پرعزم ہیںاب اسلام آباد سمیت پورے ملک میں حقیقی تبدیلی آ رہی ہے۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ علی پور فراش بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا حصہ ہے لیکن ماضی کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہاں پر گیس کا مسئلہ تھا جو ہم نے یہاں کی عوام کے ساتھ الیکشن سے قبل وعدہ کیا تھا اْسے پورا کر دیا ہے۔ اس موقع پر آرگنائزر یاسر رفیق، ڈاکٹر عامر شہزاد ، ملک فخر ، راجہ ہارون ، راجہ ذوالقرنین نے ایم این اے راجہ خرم نواز کا گیس فراہمی منصوبے کا آغاز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔