تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا پولیس کو تیمور سلیم نے بتایا کہ ڈھوک عالم شیر میں مدعی کا بھائی ہارون سلیم موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے ڈمپر نمبرTKR - 268 کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔