متاثرین کی مدد کی جائے،بشیر احمد شگو
میرپور(نمائندہ خصوصی)جے آئی یو تھ میرپور ڈویژن کے صدر بشیر احمد شگو، صدر ضلع میرپور جے آئی یوتھ ذوالقرنین بٹ، صدر شہر آصف ندیم بٹ، نائب صدر خواجہ ایاز، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع میرپور مرزاظفر جاوید جرال انجمن تاجراں کے راہنما شیخ حمید الحق و دیگر نے متاثرین زلزلہ کے ہمراہ کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد طیب سے ملاقات کی ۔وفد نے طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود متاثرین زلزلہ کو امداد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اور مطالبہ کیا کہ متاثرین زلزلہ کے مسائل و مشکلات کے پیش نظر جلد از جلد متاثرین کی امداد کی جائے اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم متاثرین کی مشکلات سے آگاہ ہیں ان شاء اللہ جلد تمام متاثرین زلزلہ کی امداد کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔